واٹس ایپ کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے دو فیچر متعارف

میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے دو نئے فیچر متعارف کروادیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعدآئی فون iOS ورژن 2.21.71 کے استعمال کنندہ اپنی چیٹ میں آنے والی تصاویر کو کھولے بنا ہی دیکھ سکیں گے۔

تاہم اس نئے فیچر کی مدد سے اب صارف ایک چوکور پری ویو کے بجائے پہلے سے زیادہ بڑے اور نمایاں طریقے سے تصاویر اور ویڈیوز کا پری ویو دیکھ سکیں گے۔

جبکہ دوسرا اہم فیچر’ ڈِس اپیئرنگ میسجز‘ کا ہے جس کا دائرہ اینڈرائیڈ سے آئی فون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

 نئی اپ ڈیٹ کے بعد گروپ میں شامل تمام ارکان ’ڈِس اپیئرنگ میسج‘ کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں۔

 اس سے قبل صرف گروپ ایڈمن کوہی اس فیچر کو ایکٹویٹ اور ڈس ایکٹویٹ کرنے کا حق حاصل تھا۔

واٹسس ایپ کا ’ ڈِس اپیئرنگ میسج‘  فیچر استعمال کنندہ کو ایسے پیغامات بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جو 7 دن بعد خود بخود ہی ڈیلیٹ ہوجاتے ہیں۔

تاہم ان پیغامات کا پری ویو نوٹی فیکیشن میں اس وقت تک ظاہر ہوتا رہے گا جب تک واٹس کھل نہیں جاتا۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

50