سابق آئی جی ناصر درانی کورونا وائرس سے جاں بحق

سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ناصر درانی گزشتہ 10 دن سے میواسپتال میں زیر علاج تھے اور  گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

17