پاکستان میں کورونا کے5ہزار499 نئے کیسز رپورٹ،مزید148 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید148اموات اور5ہزار449نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار453تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 75ہزار433ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد83 ہزار298ہے اور6لاکھ 67ہزار131افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار561افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار556، خیبر پختونخوا 2 ہزار920، اسلام آباد 645، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 225 اور آزاد کشمیر میں 442 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 7ہزار609، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 7ہزار309، پنجاب 2 لاکھ 73ہزار566، سندھ 2 لاکھ 73 ہزار466، بلوچستان21 ہزار، آزاد کشمیر 15 ہزار741اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

78