دکھاوا یا فیشن؟ منشا پاشا کے جوڑے کی قیمت جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائینگے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ناموراداکارہ منشا پاشا نے رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ایک تصویرٹوئٹرپرشئیر کی جوکہ اب سوشل میڈیا پرموضوعِ بحث بن چکی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر شئیر کی گئی اس تصویر میں منشا پاشا نے جو جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اس کی قیمت جان کر جہاں ایک طرف سوشل میڈیا صارفین ہکا بکا رہ گئے وہیں آپ بھی حیران وپریشان ہو جائیں گے۔

Ramzan Mubarak everyone ✨ pic.twitter.com/nyrCPQybG9

— Mansha Pasha (@manshapasha) April 14, 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے منشا پاشا کے اس ہلکے پھلکے کڑھائی والے ڈریس پر خوب تنقید کی جس کی قیمت 93 ہزار روپے ہے۔

منشا کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ کیا اس جوڑے کے اوپر سونا لگا ہوا ہے؟

 

I loved this dress. But then I found out it’s worth 93,000 PKR. Now I don’t love this dress. https://t.co/gQXITeBaSZ

— Nimra (@NimraKay) April 18, 2021

اسی طرح ایک صارف نے جوڑے کی قیمت صرف تین ہزار تجویز کردی ۔

3k only.

— ℒℯᵇ⁰⁰ (@_phoenixyz) April 19, 2021

مریم شبیر نامی صارف نے کہا کہ ایک جوڑے پر اتنا پیسہ کون خرچ کرتا ہے؟ میرے پاس اتنی رقم ہو تو میں غریبوں کی مدد کرنا چاہوں گی۔

I loved this dress. But then I found out it’s worth 93,000 PKR. Now I don’t love this dress. https://t.co/gQXITeBaSZ

— Nimra (@NimraKay) April 18, 2021

 

I loved this dress. But then I found out it’s worth 93,000 PKR. Now I don’t love this dress. https://t.co/gQXITeBaSZ

— Nimra (@NimraKay) April 18, 2021

مشہور کہاوت ” اونچی دکان، پھیکا پکوان” تو آپ نے ضرور سنی ہوگی اسی طرح فیشن انڈسٹری اور بڑے بڑے برانڈز اب کپڑوں کی کوالٹی اور ڈیزائن کے بجائے اپنا نام بیچتے محسوس ہوتے ہیں البتہ ان کے جوڑے کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ ان کی قیمت چند ہزار سے زیادہ ہوگی۔ اس پر ستم یہ کہ امیر اور متمول طبقہ اس معمولی لباس کی بھاری قیمت ادا بھی کردیتا ہے۔

 

-->

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

158