پاکستان بمقابلہ زمبابوے: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 150 رنز کی ضرورت، چھ وکٹوں کا نقصان

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جیتنے کے لیے 150 رنز کی ضرورت ہے۔
کرکٹ
Getty Images

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے جہاں میزبان ٹیم زمبابوے کو پاکستان کے خلاف پہلی بار ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جیتنے کے لیے 150 رنز کی ضرورت ہے۔

زمبابوے کی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک اس نے 13 اوورز کے اختتام تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، پاکستان کی بیٹنگ میچ کے آغاز سے ہی دباؤ میں رہی اور یکے بعد دیگرے ان کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے گئے اور اگر محمد رضوان اپنا بیٹ کیری نہ کرتے تو پاکستان شاید 120 رنز بھی نہ کر پاتا۔

پاکستان کے سب سے ان فارم بلے باز اور کیپر محمد رضوان نے اپنی 61 گیندوں کی اننگز میں 82 رنز بنائے جس میں سے 20 رنز انھوں نے صرف آخری اوور میں بٹورے۔

زمبابوے کی جانب سے تمام بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی جس میں جونگوے اور ویزلی مادھویرے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان نے جب اننگز شروع کی تو سب سے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جو صرف دو رنز بنا کر بلیسنگ مزربانی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس کے بعد محمد رضوان کے ہمراہ 34 رنز کی شراکت قائم کرنے کے بعد فخر زمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو پانچ رنز بنا سکے۔ چوتھی وکٹ دانش عزیز کی گری جنھوں نے 15 رنز بنائے۔

16ویں اوور میں پاکستان کے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا جب حیدر علی پانچ رنز بنا کر بولڈ ہو گئے جبکہ دو گیندوں بعد فہیم اشرف تیز رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا شان ولیمز کی ٹیم پریشر کو پچھاڑ دے گی؟

بلاوائیو: پاکستان کی زمبابوے کو 201 رنز سے شکست

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: پاکستان نے دوسرا ٹی 20 میچ بھی جیت لیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 14 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان تمام میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔

اس سیریز کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز بابر اعظم کو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کے لیے 60 رنز درکار ہیں اور اگر وہ یہ ساتھ رنز اپنی اگلی چھ اننگز میں مکمل کر لیتے ہیں تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین دو ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی سے بھی پہلے وہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے بلے باز ہوں گے۔

جبکہ دوسری جانب زمبابوے کے ولیمز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے زمبابوے کے بلے باز بننے سے صرف 73 رنز کی دوری پر ہیں۔

یہاں کھیلا گیا آخری ٹی ٹوئنٹی جولائی 2018 میں انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کا فائنل تھا جس میں پاکستان نے 184 رنز کا ہدف حاصل کر کے آسٹریلیا پر فتح حاصل کی تھی۔

رواں سیریز میں زمبابوے کو برینڈن ٹیلر اور کریگ ایرون کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی جو افغانستان کے خلاف سیریز میں دستیاب نہیں تھے۔

ان دونوں تجربے کار بلے بازوں کی واپسی سے زمبابوے کی بیٹنگ لائن کو خوب استحکام ملے گا۔

آئندہ چند روز ہرارے میں موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ ہرارے سپورٹس کلب کی وکٹ بڑے اہداف کے تعاقب میں سازگار ثابت ہوتی ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچز بالترتیب 21، 23 اور 25 اپریل کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے اور سٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ٹی20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

پاکستان، زمبابوے، کرکٹ
Getty Images

زمبابوے کے سکواڈ میں شان ولیمزن(کپتان)، ریان برل، ریگس چکابوا، تناکا چیوانگا، کریگ ارون، لیوک جونگوے، تناشے کمن ہکاموے، ویزلے میڈھویرے، تدی وانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکاڈزا، تپیوا مفودزا، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگاروا، برینڈن ٹیلر اور ڈونلڈ تریپانو شامل ہیں۔

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

20