وزیر خارجہ شاہ محمود کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات

تہران: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا صدر اور ایرانی قوم کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات صدارتی محل میں ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر پہ حمایت پر ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم  برادر ملک ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

اس دوران پاکستان اور ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف طریقہ ہائے کار پر بھی گفتگو کی گئی۔

صدر حسن روحانی نے تجارت اور بارڈر منیجمنٹ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تعلقات میں بہتری کیلئے سعودی ایرانی حکام کی ملاقات، برطانوی اخبار کا دعویٰ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بعد ازاں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی جس میں عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

31