خفیہ سیلفی؟ برطانیہ کی جاسوس ایجنسی ایم آئی فائیو اب انسٹاگرام پر

برطانیہ میں خفیہ سرگرمیوں کا ادارہ ’ایم آئی فائیو‘ آج جمعرات کو اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کھولنے جا رہی ہے جسے اتنا عرصہ مخفی رہنے والی اس ایجنسی کی جانب سے بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے برطانیہ کی پریس ایسو سی ایشن کے حوالے سے لکھا ہے کہ سکیورٹی سروس [email protected] کے نام سے اپنا اکاؤنٹ بنائے گی اور اس اکاؤنٹ کو مفروضوں کے خاتمے کے لیے استعمال کرے گی اور اس کے ذریعے پہلے کبھی نہ دیکھی جانے والی محفوظ شدہ دستاویزات کا انکشاف کرے گی۔

پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ’ایم آئی فائیو انٹیلی جنس افسران کے ساتھ آن لائن سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سوشل پلیٹ فارم کے ذریعے ادارے میں کیریئر کے مواقع کا فروغ چاہتی ہے۔‘

یہ اقدام ایم آئی فائیو کے نئے ڈائریکٹر جنرل کین میک کیلم کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ انتہائی خفیہ طریقے سے کام کرنے والی ایجنسی کو اپنے بارے میں کھل کر بات کرنے اور اسے نئی جہتوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

گذشتہ سال اپریل کے اواخر میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اکتوبر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ نظروں سے اوجھل رہنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، درحقیقت خود کو ظاہر کرنا مستقبل میں کامیابی کی چابی ہے۔‘

2018 میں پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں ملک کی جاسوس ایجنسی پر جدید برطانیہ کی نمائندگی کرنے میں ناکامی جبکہ خواتین اور اقلیتی برادری کی سینیئر عہدوں پر تقرری نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

40