علی انصاری کی منگنی پر مشال خان ٹرولنگ کا شکار، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اور ماڈل مشال خان علی انصاری کی منگنی کے بعد خود پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے جوب دے دیا ہے۔

واضح رہے حال ہی منگنی کرنے والی شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی منگنی پر مشال خان کو ٹرولنگ کا سامنا تھا۔

اداکارہ مشال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی اور اداکارعلی انصاری کو منگنی کی مبارکباد دی اور ٹرول کرنے والوں کو چُپ کروادیا۔

انہوں نے کہا کہ میں دونوں کی منگنی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دونوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

اداکارہ مشال خان نے انسٹا اسٹوری کی کیپشن میں لکھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ لمحہ جو کسی بھی جوڑی کیلئے خوش آئند ہو سکتا ہے اسے ہم بیکار گپ شپ میں تباہ کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ مجھے علی انصاری اور صبور کی منگنی کے معاملے پر بلاوجہ گھسیٹا گیا۔

مشال خان نے کہا کہ ہمیں کسی دوسرے کے یادگار لمحات کو یوں بیکار باتوں سے خراب نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ صبور سے منگنی سے قبل مشال خان علی انصاری کی قریبی دوست شمار کی جاتی تھیں اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی زبان زدِ عام و خاص تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

تاہم  بعد ازاں دونوں میں نامعلوم وجوہات پر بریک اپ ہوگیا تھا۔

گزشتہ دنوں قبل اداکارہ مشال خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری کی منگنی کے ایک روز بعد قاسم خان سے منگنی اور تعلقات کا اشارہ دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ انگوٹھی پہن رکھی ہے۔

دوسری جانب قاسم خان نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشال کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by kasim khan (@kasimkhanofficial)

اداکار قاسم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں قاسم خان نے اداکارہ مشال خان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا تھا۔

قاسم خان نے لکھا تھا کہ کیا آپ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں ، کیونکہ میں انہی میں سے ایک مشال سے ملا۔

اداکار کی جانب سے معروف اداکارہ اور ماڈل مشال کے لیے لکھے جانے والے اس محبت بھرے پیغام نے صارفین کے ذہن میں یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ کیا دونوں اداکاروں کے درمیان کچھ ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں اداکاروں نے منگنی کر لی ہے۔

تاہم اس حوالے سے اداکار قاسم خان اور اداکارہ مشال خان کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

--> Double Click 970 x 90

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

368