غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، شہادتوں کی تعداد 139 ہوگئی

غزہ: فلسطین میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی لڑائی کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 139 ہو گئی ہے جب کہ 830 فلسطینیوں کو زخمی حالت میں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عرب ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا تھا کہ زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث اسپتالوں میں مزید زخمیوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ابتر صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطاب غزہ میں اسرائیلی حملے میں قومی پروڈکشن بنک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے العربیہ اورالحدث ٹی وی چینلوں‌ کے حوالے سے بتایا تھا کہ جمعہ کے دن غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد کو سرحد پر جاتے دیکھا گیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ میں خان یونس کے کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بندرگاہ کے قریب پولیس کے ہیڈا کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں الشجاعیہ کے مقام پر حماس کے ایک گروپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

العربیہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور ان کے پاس مزید زخمیوں کےعلاج کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں‌نے یہودی کالونیوں‌ پر بھی متعدد راکٹ داغے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق غزہ کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج نے بھاری توپ خانہ اور ٹینک منتقل کردیے ہیں جس کے بعد کسی بھی وقت بڑی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ تازہ بمباری میں حماس کے 20 سرکردہ رہنمائوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں میزائل سازی کے بیشتر نیٹ ورک اور سرنگیں تباہ کردی گئی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے القسام بریگیڈ نے صحرائے نقب میں اسرائیل کے ایک کیمیائی کار خانے پر خود کش ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے حماس کے متعدد خود کش ڈرون مار گرائے ہیں۔

العربیہ کے مطابق گذشتہ شب حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے ہیں۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری: 31 بچوں سمیت 113 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گذشتہ پیر سے اب تک غزہ کی پٹی سے 2 ہزار گولے یا راکٹ داغے گئے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

45