بیت المال وزیراعظم کے ویژن پر بہتر کام کررہا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بیت المال وزیراعظم کے ویژن پر بہتر کام کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی بیت المال پاکستان ظہیر عباس کھوکھر اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بیت المال کے پرو گرامز اور مجموعی کارکردگی پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ بیت المال کو دکھیں انسانیت کی خدمت کے لیے رول ماڈل بنانا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ عام افراد کی رسائی اور رلیف کو مزید یقینی بنانے کی ضرورت ہے، بیت المال وزیراعظم کے ویژن پر بہتر کام کررہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بارشوں میں فوری رلیف کے لیے بیت المال ریسکیو اینڈ رلیف پروگرام بھی شروع کرے، احساس پروگرام کی طرح بیت المال میں بھی سندھ کا حصہ مزید بڑھایا جائے۔

ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت بیت المال کو عوامی خدمت کا ادارہ بنا رہے ہیں، کینسر کے مریضوں کو 1 ملین اور دیگر بیماریوں میں بیت المال تعاون کررہا ہے۔

ظہیر عباس کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں پناہ گاہوں کا نظام سب سے بہتر ہے، سندھ میں مزید 5 پناہ گاہیں کھول رہے ہیں۔

ایم ڈی بیت المال ظہیر عباس کھوکھر نے مزید کہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام تحت سندھ میں پروگرام کا آغاز کرنے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں 5 کچن گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ بیت المال کو عوامی خدمت کا مثالی ادارہ بنائیں گے۔

ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ڈائریکٹر بیت المال ڈاکٹر عدنان، نعیم عادل اور دیگر نے شرکت کی۔

--> Double Click 300 x 250


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

27