پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ تعاون اہمیت کا حامل ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستانی نثراد ماہرین کے ساتھ رابطوں بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں شبلی فراز نے سلیکون ویلی کی معروف کمپنیوں کے پاکستانی نژاد ماہرین سے آن لائن ملاقات کی۔

اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں انسانی وسائل کی ترقی، زراعت اور ایکوا ایگریکلچر ، چپ ڈیزائننگ ، سائبر سیکوریٹی اور بیٹریز جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نوجوانوں کو ان ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کہ ڈگری حاصل کرنے کے باوجود پاکستانی نوجوانوں میں مناسب تربیت اور ہنر کا فقدان ہے، تربیت اور ہنر سے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے رابطوں سے پاکستانی تارکین وطن کی حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے سلیکون ویلی اور دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی نژاد ماہرین کے تجربوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔

--> Double Click 300 x 250


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

32