کروناکی چوتھی لہرصحت کے نظام پر دباؤ ڈال رہی ہے،ڈاکٹر فیصل

image

اسلام آباد: ویڈیو سے لیا گیا عکس

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ چوتھی لہر کراچی کیساتھ دیگر شہروں کے ہیلتھ سسٹم پر بھی دباؤ ڈال رہی ہے۔ کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسد عمر کے مطابق وفاق 200 ارب روپے کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری پر خرچ کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں یک اگست بروز اتوار کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے ہمراہ مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے یومیہ ڈھائی ہزار کرونا کیسز سامنے آرہے تھے۔ آج اتوار کے روز بھی کرونا مثبت کیسز کی تعداد 5 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ کرونا وائرس کی چوتھی لہر صحت کے نظام پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر کراچی کیساتھ دیگر شہروں کے ہیلتھ سسٹم پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ تمام چیزیں ایک مرکز پر آ کر وہاں سے فیصلے ہوں یہ ضروری ہے، دنیا کے مقابلے میں پاکستان نے انسدادِ کرونا کے بہترین اقدامات اٹھائے۔

ڈاکٹر فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلا دیش، انڈونیشیا، افغانستان میں وباء کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بھارتی ویرینٹ ہے، ڈیلٹا ویرینٹ برطانوی ویرینٹ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیر 2 اگست کو کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق سفارشات پیش کریں گے۔ ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں عائد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو، مشترکہ حکمتِ عملی سے بندشیں لگاتے ہیں تاکہ روزگار متاثر نہ ہو، 3 ہزار موبائل یونٹس گھر گھر جا کر ویکسین لگا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 دنوں میں 1 کروڑ سے زائد کرونا وائرس کی ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں، 6 روز میں 50 لاکھ ویکسینیں لگائی گئیں، پچھلے 6 دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ ویکسی نیشن ہوئی، ہدف سے متعلق جو کامیابی پاکستان نے حاصل کی، بڑے بڑے ممالک نہیں کر سکے، اس میں وفاق اور صوبے شراکت دار ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

136