ایک دن میں مزید 62 افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ، این سی او سی

این سی او سی کہا کہنا ہے کہ ایک دن میں مزید 62 افراد کورونا وائرس کے باعث  انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کہا کہنا ہے کہ 36 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پہ ہوا ، 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 26 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث سب سی زیادہ سندھ میں 30 ، پنجاب 18 کے پی 6، اسلام آباد 2 ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 3 ، 3 اموات ہوئیں ، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد   69 ہزار 756 ہے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 659 ہے ، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 3 ہزار 645 مریض 639 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور اسلام آباد 37، پشاور 23، کراچی 19، لاہور 21 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔

Adsense 300×250


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

33