وزیر داخلہ کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار افسوس

image
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر تعزیت کے لئے تشریف لائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم کی بیٹی دینا خان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/10/WhatsApp-Video-2021-10-17-at-11.51.18-AM-1.mp4اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی ہوئی ہے، دنیا میں آئل کی قیمتیں بڑھیں، پاکستان بھی اس کی زد میں آیا، مہنگائی پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ نےا کہاکہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ اورچوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، ڈسکس کریں گے توسیاست میں بھی آپ کے ساتھ دھوبی گاٹ والا سلوک ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں نالائق اپوزیشن ملی، عمران خان کہیں نہیں جارہے، مدت پوری کریں گے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف پلان کر کے لندن گئے وہاں خون کےآنسو رونے کی ضرورت نہیں، مریم نواز کی تقریر سےعمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا۔

یاد رہےکہ ایک روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد بھی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی رہائش گاہ پر تعزیت کےلئے گیاتھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی صاحبزادی دینا خان اور اہل خانہ  سے تعزیت کی اور ان کےلئے دعا مغفرت و فاتحہ خوانی کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا۔

وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پرپارٹی قائد محمد نوازشریف اور پارٹی کے صدرشہباز شریف کی جانب سے تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر قدیر خان کی صاحبزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان محسن پاکستان تھے، ملک اور قوم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے،،پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنا ہیرو مانتی ہے، یہ اعزازاور مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔

 شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی نے نوازشریف ، شہبازشریف کی تعزیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.