خبردار! واٹس ایپ نے کن فونز پر اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا؟ کہیں آپ کا موبائل بھی تو شامل نہیں؟ جانیے

image

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے 2020 کے اختتام پر کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لئے سپورٹ ختم کردی تھی۔

اس موقع پر بتایا گیا تھا کہ آئی او ایس 9 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے آئی فونز کے لئے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں واٹس ایپ سپورٹ ختم کی گئی۔

اب کمپنی نے یکم نومبر سے پرانے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے مزید فونز کے لئے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اب واٹس ایپ نے اپنے ایف اے کیو پیج میں بتایا ہے کہ آئی او ایس 9 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لئے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کی جارہی ہے۔

یعنی صارفین کو آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے آئی او ایس 10 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹمز کی ضرورت ہوگی۔

آئی فون ایس ای ،آئی فون 5، 5 ایس اور 5 سی ، 6 ایس اور 6 ایس پلس میں اب تک آئی او ایس 9 آپریٹنگ سسٹم ہے، انہیں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 10 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 4.0.4 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز بھی یکم نومبر سے واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہوجائیں گے۔

صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے آگے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔

اب کون کون سے اینڈرائیڈ فونز 4.1 ورژن سے پہلے کام کر رہے ہیں یہ تو واضح نہیں مگر یہ تعداد لاکھوں میں ہوسکتی ہے۔

یاد رہےکہ یکم نومبر سے پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز پر سپورٹ ختم ہونے سے صارفین فوری طور پر واٹس ایپ سے محروم نہیں ہوں گے۔

ان کو کچھ فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا مگر وہ ڈیوائسز کو واٹس ایپ ویب سے کنکٹ نہیں کرسکیں گے۔

اسی طرح بتدریج وہ واٹس ایپ فون پر بھی استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے اور اپنے اکاؤنٹس کے لئے انہیں مطلوبہ آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.