بھارتیوں کی نفرت کی انتہا، بھارت نیوزی لینڈ میچ میں پاکستان مخالف نعرے بازی

image
بھارت میں پاکستان سے نفرت کی انتہا کھیل کے میدان میں بھی نظر آئی جس میں پاکستان مخالف نعروں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں بھارتی تماشائیوں نے پاکستان سے نفرت کی انتہا کردی اور کھیل کے دوران نعرے بازی کی۔

بھارت شہریوں نے کھیل کو بھی نفرت کا آلہ بنایا ہوا ہے جس کا ثبوت بھارت نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ میں ’پاکستان مردہ باد‘ کے اسٹیڈیم میں لگتے ہوئے نعرے ہیں pic.twitter.com/4F4lbq5hHz

— Syed Aamir Hussain (@Syed0888) November 25, 2021

کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جہاں کمنٹیٹر اپنے تبصروں پرمصروف ہیں وہیں بیک گراؤنڈ پر بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی آوازیں گونج رہی ہیں۔

اسٹیڈیم میں موجود تماشائی پاکستان مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں جنہیں ویڈیو میں با آسانی سنا جاسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.