کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد بچے غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، رپورٹ

image
کینیڈا میں 13 لاکھ سے زائد یعنی 17.7 فیصد کینیڈین بچے غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کیمپین 2000 کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق یہ ان بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو غذائی کمی کے نقصانات اور اثرات کا شکار ہیں۔ ان کے پاس مناسب کپڑے موجود نہیں اور ان کے والدین کئی گھنٹے کام کرتے ہیں۔

اس رپورٹ میں 2019 سے دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کو کام میں لاتے ہوئے آمدنی، صحت، سماجی عدم مساوات، بچوں اور خاندانی غربت کی گہری ہوتی ہوئی سطح کے اجاڑ منظر کی تصویرکشی کی گئی ہے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق غربت کے خاتمے کے عمل میں کمی آئی ہے اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ نظام کی رکاوٹوں کی وجہ سے پسماندہ برادریوں میں زندگی گزارنے والے بچوں میں غربت کی غیر متناسب شرح پائی جاتی ہے۔

کینیڈا میں غریب بچوں کی سب سے زیادہ شرح نوناوت کے علاقے میں ہے جو کہ  34.4 فیصد ہے۔ مانیٹوبا صوبے میں 28.4 فیصد کی یہ شرح کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔

اس رپورٹ میں کینیڈا کی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے مزید جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

یہ رپورٹ حال ہی میں دستیاب ٹیکس ڈیٹا پر مبنی ہے جس کا تعلق سال 2019 سے ہے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.