ٹی20ولڈکپ:پاک بھارت میچ کی ریکارڈ وویور شپ،مگر کتنی؟

image

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویورشپ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے مقابلے میں پاکستان بھارت کو پہلی بار ٹی20 کےعالمی میں 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی، وہیں ویورر شپ کے لحاظ ایک نئی تاریخ رقم کی۔

آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت مقابلہ 200 ممالک میں نشر کیا گیا، جس میں اس میچ لائیو کوریج 10 ہزار گھنٹے ہوئی اور اسے 167 ملین یعنی 16 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔

اس سے قبل بھارت اور ویسٹ انڈیز 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی سب سے زیادہ وویور شپ تھی جس کو 136 ملین شائقینِ کرکٹ نے دیکھا تھا۔

بابر اعظم کا ایک رن بھی ریکارڈ بک کی زینت بن گیا

پاک بھارت مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے کے تاریخی لمحات کو ڈیجیٹل آرٹ کی شکل میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان سال2021 میں سب سےزیادہ ٹی20میچز جیتنےوالی ٹیم

واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے نصف سنچری بناتے ہوئے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان پورا کرلیا تھا اور بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.