کیا سام سانگ گلیکسی اے33 بھی واٹر پروف ہوگا

image

فوٹو: فون ارینا ویب سائٹ

سام سانگ گلیکسی اپنے اے سیریز کے نصف درجن سے زائد اسمارٹ فونز کو واٹر پروف کی صلاحیت کے ساتھ متعارف کروا چکا ہے تاہم اگلے سال 2022 میں کمپنی مڈ رینج کا اے33 کو متعارف کروائے گی۔

اس سال، سام سانگ گلیکسی اے52، اے52 5جی، اے52 ایس 5جی اور اے72 کو واٹر پروف کی صلاحیت کے ساتھ متعارف کروا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطبق یہ فون سام سنگ کے درمیانی سے کم رینج کے اسمارٹ فونز میں آتے ہیں اور کمپنی کا مقصد چینی برانڈز جیسے ژیومی اور اوپو سے مقابلہ کرنا ہے۔

اسکے علاوہ، سام سنگ گلیکسی ایس، گلیکسی نوٹ، اور فولڈ ایبل سیریز کے تمام اسمارٹ فونز کے ساتھ واٹر ریزسٹنس ریٹنگ پیش کرتا ہے۔

گلیکسی اے33 کے علاوہ گلیکسی اے53، گلیکسی اے53 5جی اور گلیکسی اے73 5جی میں بھی آئی پی67 ڈسٹ اور واٹر ریزسٹنٹ ریٹنگ پیش کی جائے گی۔

گلیکسی اے33 میں بیٹری 5ہزار ایم اے ایچ جبکہ مین کیمرہ 50 میگا پکسل دیے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.