شادی کے لیے سارہ علی خان کی انوکھی شرط

image

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔

اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں ایک دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدہ کی مدد کے بغیر اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنے بغیر انٹرویو کیلئے بھی نہیں جاتی ،جب تک میری ماں مجھے بتاتی نہیں ہیں کہ میں سوٹ کے ساتھ کونسی چوڑیاں پہنوں ، میری اوقات نہیں ہے کہ میں اپنی ماں سے دور بھاگ سکوں ، کہیں بھی بھاگ جاﺅں گھر تو وہیں جانا ہے روز۔

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی ‘تیسری آنکھ’ ہیں، والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی۔

View this post on Instagram A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔‘

View this post on Instagram A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

یاد رہے کہ سارہ علی خان بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.