اوگرا اب گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کرسکے گا

image

Your browser does not support the video tag.اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اب گیس کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کرسکے گا۔

وفاقی حکومت نے جمعرات کو اوگرا ترمیمی آرڈیننس2021 قومی اسمبلی سے منظور کروالیا تھا جس کے مطابق اوگرا کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ مقامی اور درآمدی گیس کی قیمتوں کا تعین کرسکے گا۔

ترمیمی بل کے مطابق اوگرا جب بھی ضرورت محسوس کرے گا گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کرسکتا ہے جس کیلئے نہ عوامی سماعت ہوگی اور نہ کوئی نوٹس جاری کیا جائے گا۔

جون 2020 میں جب گیس بحران پیدا ہوا تھا تو تحقیقاتی کمیشن نے اوگرا کو اس کا مورودِ الزام ٹھرایا تھا کہ اوگرا کی وجہ سے گیس کا بحران پیدا ہوا اور کمیشن نے اوگرا کو 6 ماہ کے اندر پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے کمیشن کی سفارشات کو نظر انداز کرتے ہوئے اوگرا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کروایا اور اُس میں اوگرا کو مزید بااختیار بنادیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.