غصیلے شخص نے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر کیفے کو آگ لگادی

image

چین میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے نیٹ کیفے میں آلات کو آگ لگانے کے جرم میں ایک شخص کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لین نامی شخص جو جنوبی چینی صوبے گوانگسی میں واقع ایک انٹرنیٹ کیفے میں اپنے کسی کام سے سلسلے میں موجود تھا لیکن اچانک انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

انٹر نیٹ سست ہونے کی وجہ سے چینی شخص نے غصے میں آکر اپنے لائٹر سے نیٹ کیفے میں موجود آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز کے باکس کو آگ لگا دی۔

چینی شخص کی اس حرکت کی وجہ سے سے تقریباً 4000 گھر اور دفاتر بشمول ایک سرکاری اسپتال 50 گھنٹے تک انٹرنیٹ سے محروم ہو گئے۔

واقعے کے بعد پبلک سیکیورٹی اہلکاروں نے چینی شخص لین کا لائٹر قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں مقامی عدالت نے اسے پبلک ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کو تباہ کرنے کے جرم پر 7 سال قید کی سزا سنادی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.