مشہور کتھک رقاص برج موہن مشرا جو پنڈت برجو مہاراج کے نام سے مشہور ہیں آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 83 سالہ برجو مہاراج کا آج صبح دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے پوتوں کے ساتھ کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک ان کے سینے میں درد اٹھا جس کے بعد وہ بےہوش ہوگئے تھے۔بعدازاں اسپتال منتقل کرنے پر معلوم ہوا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جو کہ اس قدر شدید تھا کہ ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔برجو مہاراج کی موت پر بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے افسردگی کا اظہار کیا ہے جن میں اداکارہ کرینہ کپور خان، اداکارہ انوشکا شرما، شلپا شیٹی، مادھوری و دیگر اداکارائیں شامل ہیں۔پدم وبھوشن ایوارڈ یافتہ، برجو مہاراج نے تیرہ سال کی عمر میں رقص سکھانا شروع کیا تھا، وہ 4 فروری 1938 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور کتھک ڈانسر ہونے کے علاوہ وہ کلاسیکل گلوکار بھی تھے۔ Square Adsence 300X250