وزیراعظم کی تلوار بہت تیز ہے، فیصل واوڈا

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تلوار بہت تیز ہے، یہ تلوار لگی تو چیزیں اکھڑ جائیں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اچھا کام اپنی طرف اور برے کام وزیراعظم کی طرف دھکیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی عمران خان ہے اور عمران خان ہی تحریک انصاف،عمران خان اگر کسی کو نامزد کرے بھی تو تب بھی پی ٹی آئی نہیں چلے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جھولے پر بیٹھنے کے لیے ننھے مننے کود رہے ہیں، گھوڑوں کی ریس میں گدھے کا کوئی کام نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھی علاج کے بہانے باہر جانا چاہ رہی تھی،شہبازشریف نے بھی کمر کی تکلیف کا بہانہ کر کے باہر جانے کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز ،3،3 منٹ میں بدل جاتی ہے، نہ پی ڈی ایم آتی ہے نہ عدم اعتماد آئے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.