بھارت: 24گھنٹے میں کرونا کے 3لاکھ17ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

image

فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے تین لاکھ 17ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے 491 افراد ہلاک ہوگئے۔

کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں تین لاکھ 17ہزار532 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

وائرس سے متاثرہ 441افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس سے کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 87 ہزار693 ہوگئی ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح 16.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 9ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.