سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا رائل کمیشن کی جانب سے پہلی خودکار الیکٹرانک گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ بغیر ڈرائیور الیکٹرک گاڑی شہر کے ایک حصے سے دوسرے حصے تک 30 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرسکتی ہے۔نُقدم في #العلا حلولًا للتنقل الذكي بالشراكة مع @RATPgroup تعزيزًا لتجارب السكان والزوّار، وتستوعب أول مركبة كهربائية ذاتية القيادة 30 راكبًا تنقلهم من وإلى #البلدة_القديمة. pic.twitter.com/G5ayntTCts
— الهيئة الملكية لمحافظة العلا (@RCU_SA) January 20, 2022
اخبار 24 کے مطابق العلا رائل کمیشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وہ العلا کے تاریخی شہر میں تہذیب و تمدن کے ورثے کے تحفظ کے لیے ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔ العلا میں اسمارٹ ٹرانسپورٹ سے استفادہ اسی پالیسی کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ تاریخی شہر العلا میں دنیا کا سب سے بڑا تاریخی عجائب گھر بھی واقع ہے۔ یہ شہر قدرتی عجائبات اور ششدر و حیران کر دینے والے تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔
یہاں مہم جو افراد کی تفریحِ طبع کے لیے بھی بہت کچھ ہے۔ دنیا بھر سے سیر و سیاحت اور قدیم تہذیب و تمدن کے دلدادہ افراد العلا اور اس کے نخلستانوں سے لطف اٹھانے کے لیے اس تاریخی مقام کا رخ کرتے ہیں۔
العلا شہر کے تاریخی مقامات کی سیر کے لیے آنے والے سیاحوں کو بھی اِس سہولت سے فائدہ پہنچے گا۔ Square Adsence 300X250