شارٹ ٹرم اغواء کی وارداتیں، سیکیورٹی گارڈ گرفتار

image

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کاروں کا گروہ چلانے کے الزام میں ایک سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت مرزا غیور کے نام سے ہوئی ہے، وہ کراچی کے علاقے محمود آباد کا رہائشی ہے۔ غیور گزشتہ سال 2021ء میں گلشن اقبال اور مبینہ ٹاؤن تھانوں میں قلیل مدتی اغواء کے 3 مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا۔

کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر سعید تھہیم نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ غیور سیکیورٹی گارڈ ہے اور وہ ایک نجی سیکیورٹی فرم سے وابستہ ہے، وہ خود کو کسٹم افسر ظاہر کرتا تھا۔

انویسٹی گیشن افسر نے کہا کہ گینگ 6 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں کراچی پولیس کے 2 کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ سعید تھہیم نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان اور شہنشاہ زمان ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے، اس گروپ کے دیگر 3 ارکان مزمل، ایاز اور علی بہادر سمیت تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کیس کے انویسٹی گیشن افسر نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان اور شہنشاہ ممکنہ اہداف کا سراغ لگاتے ہیں، ’یہاں ممکنہ اہداف سے مراد وہ لوگ ہیں جو انہیں جلد ہی بڑی رقم ادا کر سکتے ہیں‘۔ مزمل کو گاڑیوں کا بندوبست کرنے کا کام سونپا جاتا تھا۔ آئی او نے بتایا کہ مزمل گاڑیاں کرائے پر لیتا تھا، غیور نے کانسٹیبل عثمان اور شہنشاہ کے ساتھ مل کر جعلی چھاپے مارے اور اپنے ہدف کو تحویل میں لیتے اور خود کو پاکستان کسٹمز کے اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان اغواء کئے گئے لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاتے، شہر کی مختلف سڑکوں پر اپنی گاڑیاں چلاتے اور لوگوں کے رشتہ داروں کو پیسوں کیلئے بلاتے، ایک بار جب انہیں پیسے ملتے تو وہ مغوی کو چھوڑ دیتے ہیں، بعدازاں رقم گروپ کے ارکان میں تقسیم کی جاتی ہے۔

سعید تھہیم نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان اور شہنشاہ کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، دونوں کو جیل بھجوادیا گیا ہے۔ انہیں پولیس سروس سے بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ آئی او نے مزید کہا کہ اغواء کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالی ریوو اور ویگو گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غوری اور سیف رینٹ اے کار سے کرائے پر گاڑیاں لیں، جرم میں استعمال ہونیوالی ریوو اور ویگو برآمد کرلی گئی ہیں، دونوں گاڑیاں ایک خاتون کی ملکیت تھیں۔

پولیس نے گاڑیاں کرایہ پر دینے والے آپریٹر سے پوچھ گچھ کی، لیکن انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ کرائے پر لی گئی گاڑیاں کسی جرم میں استعمال ہوتی ہیں۔

تفتیش کے دوران غیور نے چھ قلیل مدتی اغواء کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.