کروناکی نئی پابندیاں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شادی منسوخ

image

فوٹو: ٹوئٹر

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈن نے نئی کوویڈ پابندیوں کے اعلان کے بعد اپنی شادی منسوخ کر دی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کے پھیلنے کے بعد پورے ملک میں کووڈ پابندیاں لگائی گئی ہیں جس میں کسی قسم کی تقریب میں 100 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔

اسکے علاوہ دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ماسک لازمی پہننا ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں اب تک 15ہزار104 کوویڈ کیسز اور 52 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

وزیراعظم جاسنڈا آرڈن نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی، انکی شادی ٹیلی ویژن کے میزبان کلارک گیفورڈ سے ہونا تھی۔

نیوزی لینڈ میں نئی پابندیوں کا اطلاق اتوار کی رات سے ہوگیا ہے اور یہ فیصلہ اومی کرون کے 9 کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اگر ویکسین پاسز استعمال نہیں کیے جا رہے تو انڈور مقامات اور تقریبات میں گنجائش 100 یا 25 افراد تک محدود ہوگی جبکہ اس میں جم اور شادیاں بھی شامل ہیں۔

طلباء کو بھی اسکول میں ماسک لازمی پہننا ہوگا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.