صدراتی نظام کے غبارے کی ہوا جلد نکلے گی، شاہ محمود قریشی

image

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہے کہ صدراتی نظام کی کوئی حقیقت نہیں، یہ ایک غبارہ ہے جس کی جلد ہوا نکل جائے گی۔

 جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ 70 کی دہائی سے زیر بحث ہے، مگر تحریک انصاف اسے بنانے کے لئے سنجیدہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پانچ مرتبہ پی پی اور چار دفعہ ن لیگ نے حکومت کی، مگر جنوبی پنجاب صوبہ نہ بن سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے، عمران خان کی مشاورت سے دوتہائی اکثرت کے لئے بلاول اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ خط میں لکھا ہے اگر آپ کی خواہش ہے تو جنوبی پنجاب صوبے کے لیے مل کر بل اسمبلی میں بھیجتے ہیں۔

سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ سست روی کا شکار نہیں ہے، اور نہ کوئی جھول ہے، کورونا کی وجہ سے ترجیحات تبدیل ہوئیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ او آئی سی کے وزرا خارجہ اجلاس سے افغانستان پر عائد پابندیوں کے خاتمہ کے لئے سلامتی کونسل میں بھی قرارداد پیش ہوئی۔ او آئی سی نے افغانستان کے لئے ایک ٹرسٹ قائم کیا، امریکہ نے انسانی ہمدردی کے حوالے سے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے گھروں کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ہم نے ایک نئی ہاوسنگ پالیسی کا اجراء کیا۔ ہاوسنگ پالیسی کے تحت متوسط طبقہ اور تنخواہ دار طبقے کو بینک لون بھی دے رہے ہیں، وہ اب اپنے گھر بھی بنا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان وہاڑی روڈ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جلد تعمیر کا آغاز ہوگا، سیمنٹ اور سٹیل کی قیمتیں کنسٹرشن دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے اوپر جارہی ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.