آسٹریلین اوپن، اپ سیٹ کا سلسلہ جاری، میڈیسن کیز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

image

سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے ، میڈیسن کیز نے عالمی نمبر 4 کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاْ۔امریکی خاتون ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے کوارٹر فائنل میں فرنچ اوپن فاتح باربرا کو 3-6 ، 2-6 اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

عالمی نمبر 4 باربرا میچ کے دوران شدید گرمی سے نڈھال نظر آئیں ، انہوں نے پہلے سیٹ کے دوران طبی امداد بھی لی۔

میڈیسن کیز نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور ایک لمحے کے لئے بھی محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل پہلی مرتبہ کھیل رہی ہیں۔

سابق یو ایس اوپن کی فائنلسٹ اور 27 ٹائٹلز کی فاتح باربرا کریجکیکوا کو میڈیسن کیز نے ایک گھنٹہ اور 27 منٹ میں گھر کی راہ دکھائی۔

میڈیسن کیز نے مسلسل 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہیں جو ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

سیمی فائنل میں میڈیسن کا مقابلہ ایشلیگ بارٹی اور جیسیکا پیگولا کے مابین ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح سے ہو گا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.