خواجہ سراؤں کی نوکریوں کامعاملہ،متعلقہ محکموں سےجواب طلب

image

فوٹو: لاہور ہائیکورٹ ویب سائٹ

لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرچیف سیکرٹری اور سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ سراؤں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کے تحت نوکریاں نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے عاشی جان کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی آئی جی لیگل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

فاضل جج نے ڈی آئی جی لیگل سے استفسار کیا کہ خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے۔اس پر ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ میں یہ درخواست دیکھ لیتا ہوں۔

عدالت نے ڈی آئی جی لیگل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کیا لینے آئے ہیں،کیا باغ جناح میں سیر کرنے آئے ہوئے ہیں۔

عدالت کو ڈی آئی جی لیگل نے بتایا کہ 21 جنوری کو اس درخواست کا جواب عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

خواجہ سراؤں کونوکریاں نہ دینےسےمتعلق درخواست،پنجاب حکومت سمیت دیگر سے جواب طلبعدالت نے چیف سیکرٹری اور سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا اور استفسار کیا کہ متعلقہ محکمےبتائیں کہ خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے لیے کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کے محکمے میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نہیں کیا جارہا ہے،پولیس میں خواجہ سراؤں کو بھرتی نا کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.