نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ بھرپور ساتھ دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابط ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتِ حال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لیے تحریک کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان حکومت مخالف لانگ مارچ اور اِن ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امور پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو آج پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آ چکا ہے۔ Square Adsence 300X250