ملک کے کئی شہروں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

image

ملک بھر کے کئی شہروں میں گیس بحران میں کمی نہ آسکی کئی بڑے شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام پریشان ہیں، صنعتوں کو گیس بند کرنے کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

کورنگی ، شاہ فیصل ، صدر، ناظم آباد ، گارڈن کے کچھ علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ جوہر، گلزار ہجری، لیاقت آباد، ایف بی ایریا میں بھی گیس غائب ہے۔

Advertisement دوسری جانب لاہور اور راولپنڈی میں بھی گیس کی بندش جاری ہے، گیس کی 24 گھنٹوں میں مکمل بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی، شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،حکومت گیس فراہمی کو یقینی بنائے۔

شہری نے شکایت کی ہے کہ اب تو دن کے علاوہ رات کو بھی بالکل گیس نہیں آتی، اگر گھریلو صارفین کی گیس بحال نہ کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

کھانے کے اوقات کار میں گیس نہ ہونے سے شہری باہر سے کھانا لانے پر مجبور ہیں، بازاری کھانا کھانے سے متوسط طبقہ بجٹ بھی متاثر ہونے پر شدید پریشان ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.