کراچی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور فنکارہ ثمینہ پیر زادہ نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظاہر کیا ہے ۔ثمینہ پیرزادہ نےصدر کے علاقے داؤد پوتہ روڈ پر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی مغفرت کے لئے دُعا کی اور لکھا کہ اُن کا دل بھی زخمی ہونے والے لواحقین کے لئے دُکھی ہے۔ صدر میں ہونے والے دھماکے سے متاثرہ تمام افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ17روز کے دوران ہونے والا یہ دوسرا دھماکہ ہے جو اس بات کا کھلا اعلان کررہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا ہے۔