سیالکوٹ جلسہ ضرور ہوگا،کوئی ہلاکت ہوئی تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمود

image

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ حکومت جو آگ لگا رہی ہے وہ سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی۔ کوئی ہلاکت ہوئی تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہوگی۔ کارکن اس قسم کے ہتھکنڈوں کے خلاف تیار ہو جائیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ آج سیالکوٹ میں جلسے کیلئے ضلعی حکومت سے اجازت لی تھی۔جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا۔گزشتہ رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان مل کر انتظامات کو حتمی شکل رہے تھے۔

ان  کاکہنا ہے کہ رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، اوپر سے ایک فون آیا اور انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہو گیا۔سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج وہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں۔ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ لندن جانے سے پہلے مسلم لیگ ن کی پالیسی کچھ اور تھی۔ میرے خیال میں یہ ایک نیا لندن پلان ہے جس پر عمل شروع کر دیا گیا۔ ہفتہ 10 دن پہلے انتظامیہ کہاں تھی؟ پنجاب کی انتظامیہ بلاوجہ نہ گھبرائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں قانونی حق سے نہیں روکا جاسکتا۔آج پنجاب میں ہمارا پہلا جلسہ منعقد نہیں ہو رہا۔ہم نے اٹک، جہلم، میانوالی میں پر امن جلسے منعقد کیے۔ کاکارکنان جلسے میں شرکت کیلئے نکلیں گے اور  جلسہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔عمران خان آج سیالکوٹ تشریف لائیں گے اور خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اس کے ذمہ دار حمزہ شہباز اور ضلعی انتظامیہ ہو گی۔ہم اپنے پرامن احتجاج کے آئینی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پھر کہہ رہا ہوں ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں۔ ہمارے گرفتار کیے گئے کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.