عمران خان اپنی تقریر میں ویڈیو ریکارڈ کے بیان پر بوکھلائے ہوئے تھے، تیمور تالپور

image
صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریر میں ویڈیو ریکارڈ کے بیان پر بوکھلائے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تیمور تالپور نے عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اب اپنی بندوق کی نوک پر عدلیہ کو رکھ دیا ہے، بلاول امریکہ جاتے رہتے ہیں، کوئی نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران اپنی تقریر میں ویڈیو ریکارڈ کے بیان پر بوکھلایا ہوا تھا، کبھی کہا ریکارڈ کروا رہا ہوں کبھی کہا ریکارڈ کر کے رکھی ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر تیمور تالپور کا مزید کہنا تھا کہ اداروں نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کیلئے فیصلے کئے، اداروں پر کیچڑ بھی اچھالتے ہو پھر ان سے انصاف بھی مانگتے ہو۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی سپر پاور کے سامنے ہم نہیں جھکتے، ہم نے کبھی ان کے جلسے یا لانگ مارچ روکنے کی کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد یہ حکومت گرانے آتے تھے، ہم نے ان کو احتجاج سے نہیں روکا، نواز شریف کی ن لیگ نے بزدلانہ حرکت کی، نواز شریف جتنے بزدل تم ہو اتنی تمہاری پارٹی ہے، نواز شریف نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں دم دبا کر باہر بھاگا اور جھوٹ بولا کہ کوئی معاہدہ نہیں کیا، اس بار نواز شریف بیماری کا جھوٹا بہانہ بنا کر باہر گئے، مشرف دور میں نواز شریف دم دبا کر باہر بھاگا اور جھوٹ بولا کہ کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ وینٹی لیٹر نے کہا کہ ہمارا ملک وینٹی لیٹر پر ہے اس لیے امریکہ کے جوتے پالش کرنے ہیں، اس ملک کو کس نے وینٹی لیٹر پر ڈالا، 30 سال آپ لوگ اقتدار میں رہے، پاکستانی قوم امریکہ کی غلامی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے ہمیں امریکا کی غلامی کرنی پڑے گی، سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا ہمیں امریکہ کی غلامی قبول ہے؟  ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، یہ سیاست نہیں ہو رہی، انقلاب آرہا ہے، انقلاب کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی روک سکتا ہے، ہم ان چوروں اور ڈاکوؤں کی طرح کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے، میرے خلاف بند کمروں میں سازش ہو رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چند دن پہلے مجھےعلم ہو چکا ہے کہ میری جان لینے کی سازش ہو رہی ہے، ایک ویڈیو ریکارڈ کروا کر محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو میں ہر سازش کرنے والے بندے کا ذکر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ  ہوگیا تو پاکستانیوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ کون کون اس سازش میں ملوث ہے، مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے، ویڈیو میں سازش کرنے والوں کے نام بتا دیئے ہیں، ویڈیو اس لیے ریکارڈ کروائی کہ ملک کا نظام انصاف ٹھیک ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو اس لیے ریکارڈ کروائی کہ ملک کا نظام انصاف ٹھیک ہو، طاقتور عہدوں پر بیٹھنے والے لوگ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے، اگر پاکستانی نہیں نکلتے تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا، وہ یہ قبول کر چکے ہیں کہ طاقتور چوری کریں گے اور کوئی پکڑے گا نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سب ایک قوم بن کر نہ نکلے اور جہاد نہ کیا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں، حقیقی آزادی کیلئے قوم سے قربانی مانگ رہا ہوں، بہت عاجزی سے عدلیہ سے سوال پوچھ رہا ہوں، آپ کو عمران خان سے بہت خطرہ ہو گا اس لئے 12 بجے عدالتیں کھول دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شاید بہت خطرناک تھا جو رات گئے عدالتیں کھول دیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 24 ارب  کے ایف آئی اے کے کیسز ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو سلام پیش کرتا ہوں، ایک دلیر آدمی تھے، حمزہ شریف نے ڈاکٹر رضوان پر بہت دباؤ ڈالا، ڈاکٹر رضوان شدید دباؤ میں تھے اس کوہارٹ اٹیک ہوا اور وہ مر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے آپ پر کیسز بناتی ہے، آپ اقتدار میں آ کر کیسز بنانے والوں کو فارغ کر دیتے ہیں، عدلیہ سے سوال کرتا ہوں کون اس ملک کی حفاظت کرے گا،  آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کا یہ جنون جلسوں میں قیمے والے نان دے کر حاصل نہیں کیا جا سکتا، ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، سارے برصغیر سے سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں میسر آیا، پاکستان کا گروتھ ریٹ تقریباً 6 فیصد تک پہنچ چکا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی گئی تو اس وقت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، بلاول امریکہ جارہے ہیں، ان کو پتہ ہے کہ آپ کا چوری کا پیسہ کہاں کہاں پڑا ہے؟ بلاول یاد رکھنا ان کی ایجنسیز کو پتہ ہے تمہارے بینک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول تم امریکہ کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے، میرے لیے یہ جہاد ہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

مزید پڑھیں33 mins agoپاکستان تحریک انصاف کا 16 مئی کو ایک بڑا سیاسی اجتماع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے 16 مئی کو ایک بڑا سیاسی اجتماع کرنے...

39 mins agoعمرانی فتنہ ملک میں نفرت، فساد اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے، حسن مرتضیٰ

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ...

50 mins agoآرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا...

1 hour agoموجودہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک سے...

2 hours agoعثمان بزدار نے سیالکوٹ کیلئے بہت کام کیے، عثمان ڈار

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عثمان...

2 hours ago'مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو سامنے آئے گی جس میں سب کے نام ہوں گے'

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.