کیلیفورنیا، چرچ میں فائرنگ ، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی

image

کیلیفورنیا کے لگونا ووڈز کے چرچ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکا میں ایک ہفتے میں یہ دوسرا فائرنگ کا واقع ہے۔

لگونا ووڈز 16 ہزار پر مشتمل ایک قصبہ ہے، جہاں 55 سال اوراس سے زائد عمر کے لوگوں کی ریٹائرمنٹ کمیونٹی رہائش پزیر ہے جسے کبھی لیزر ورلڈ کہا جاتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز 30 سے ​​40  لوگ صبح سے چرچ میں موجود تھے، جس کے بعد وہ دوپہر کے کھانے کے لیے جمع ہوئے تبھی دوپہر 1.30 بجے سے کچھ دیر پہلے فائرنگ شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک زخمی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ چار افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اورنج کاؤنٹی کے محکمہ نے بتایا کہ تمام متاثرین بالغ تھے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص، 60 سالہ ایشائی شخص ہے، جسے حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے دو ہینڈگنیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

فوری طور پر فائرنگ کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.