ڈالر کی اونچی پرواز جاری، اوپن مارکیٹ میں 195 پر پہنچ گیا

image

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 1.47 اضافے کے ساتھ 194 تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے کے اضافے سے 195.50 پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

جنرل سیکریٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ آئی ایف پروگرام میں تاخیر بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور دوسرے ممالک سے پیسے نہ آنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

’ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں ضروری ہو گیا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جائیں۔‘

ظفر پراچہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال اپریل سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے اور اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے اضافے کے ساتھ 194 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں آغاز سے کمی کا رجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کی کمی رپورٹ کی گئی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.