واحد راستہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، عمران خان

image

پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں کی ادارے تباہ ہو جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وکلا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنگل اور انسانی معاشرے کے قانون میں فرق ہوتا ہے، جنگل کے قانون میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہوتی ہے جب کہ انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے اوپر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، امپورٹڈ حکومت رہ جاتی ہے تو یقین سے کہتا ہوں ادارے تباہ ہوجائیں گے،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر ایف آئی اے میں افسران کے تبادلے کردیئے، کرپشن کے کیسز میں ملوث باپ کو وزیراعظم اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، حکومت احتجاج کو روکنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے، ان لوگوں کے پاس واحد راستہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

چار گاڑیاں میری گرفتاری کیلئے گھر کے باہر کھڑی ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، چاہتا ہوں 25 مئی کو وکلا ہمارے ساتھ آگے ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.