کے الیکٹرک کی بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

image

کے الیکٹرک  نے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی۔کے الیکٹرک  نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی  مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

نیپرا کو بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔

نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں 4جولائی کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں کراچی کے عوام کو 22ارب 65کروڑ روپےکا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ  کی مد میں قیمت  11 روپے 34 پیسے فی یونٹ  بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.