ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے، لوٹوں کو ایسی شکست دیں کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں: عمران خان

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کو ایسی شکست دیں کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں، ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے ،غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.