صوبہ بلوچستان کے ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے کے اغوا و قتل میں ملوث تین مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ ون نے اغوا و قتل کیس میں مجرمان داؤد شہزاد، مہدی اور افتخار کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ سزائے موت سنائی۔ خیال رہے کہ پانچوں مجرمان نے 15 فروری 2021 کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے دس سالہ علی شیر کو اغوا کیا تھا۔ جج عبدالمجید ناصر نے مجرم محمد باقر کو دو مرتبہ عمر قید اور مجرم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا سنائی۔مجرمان نے بچے کے کی رہائی کے لیے خاندان سے تین کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔تاوان نہ ملنے پر مجرمان نے 16 فروری کو مغوی لڑکے کو سرانان میں قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی تھی۔کیس کا مقدمہ پولیس تھانہ بروری کوئٹہ میں درج کیا گیا تھاحکومت کی جانب سے کیس کی پیروی ڈپٹی دسٹرکٹ پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کی تھی۔