اسلام آباد، راولپنڈی کے کئی علاقے بارش میں ڈوب گئے

image

اسلام آباد میں مون سون کی طوفانی انٹری، موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ مختلف شاہراہیں، ایچ 13 سیکٹراور ترنول سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گلیوں اورگھروں میں داخل ہوگیا۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی، راولپنڈی میں بھی بادل کھل کربرسے، نشیبی علاقے زیرآب آنے کے بعد واسا کا عملہ بھی متحرک ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج شام تک بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

نہ صرف اسلام آباد بلکہ راولپنڈی میں بھی تیز بارش ہوئی، ڈھوک کالا خان، شاہ خالد کالونی سمیت دیگرنشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

ڈھوک کالاخان میں ایمبولینس اورگاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں، جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

نالہ لئی کی سطح بھی بلند ہوگئی، واسا کا عملہ متحرک ہوگیا۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہائو 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ہے، شہر میں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

بارش سے بھاٹہ چوک مویشی منڈی میں بھی پانی جمع ہوگیا، قربانی کے جانور اور بیوپاری بھیگ گئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.