جامعہ کراچی خودکش حملے کےماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار،16جولائی تک ریمانڈ منظور

image

 جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے گرفتار ماسٹر مائنڈ  کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی یونیورسٹی چائنیر پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے۔ملزم کراچی یونیورسٹی میں چائنیز استائذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم کراچی میں چائنیز پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔

عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گزشتہ روزسی ٹی ڈی سول لائن نےضلع ایسٹ میں کارروائی کرتےہوئے جامعہ کراچی پر حملے کے مبینہ اہم ملزم کوگرفتارکیا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق گرفتارمبینہ ملزم دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکاہے۔ ملزم خودکش بمبارخاتون کےشوہرکےساتھ رابطے میں تھا ۔گرفتارملزم خودکش بم بنانےکابھی ماہرہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.