انڈین مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر لاؤنج منتقل

image
نئی دہلی سے دبئی جانے والے انڈین ایئرلائن سپائس جیٹ کے مسافر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

منگل کو سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈین طیارے بوئنگ 737 میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ اجازت ملنے پر انڈین طیارے نے سوا نو بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

’طیارے میں 150 مسافر سوار ہیں۔ لاؤنج میں مسافروں کی خاطر تواضع کی جا رہی ہے۔‘

ترجمان کے مطابق انجینیئرز طیارے کے انجن کا معائنہ کرکے خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’ایئر کرافٹ انجینیئرز کی رپورٹ کے بعد طیارے کو پرواز کے لیے کلیئرنس دی جائے گی۔‘

سپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیکیٹر لائٹ میں خرابی کی وجہ سے دہلی سے دبئی جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔

’طیارہ بحفظات کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے اور مسافروں کو بھی نکالا گیا ہے۔ طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی ہے۔‘

اجازت ملنے پر انڈین طیارے نے سوا نو بجے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ (فوٹو: سی اے اے)

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو منزل پر پہنچانے کے لیے ایک اور طیارہ کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

’طیارے میں کوئی فنی خرابی رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کی تواضع کی گئی ہے۔‘

انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے اندر یہ سپائس جیٹ کی تیسری ایمرجنسی لینڈنگ ہے۔ 19 جون کو پٹنہ میں اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کی جب اس کی انجن میں آگ لگی۔ جہاز میں 185 مسافر سوار تھے۔

سنیچر کی صبح سپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 2962 جبل پور شہر جا رہی تھی جب طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے سے اس کو دہلی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.