سابق ٹیسٹ کرکٹر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا، پی سی بی سے مدد کی اپیل

image

قومی کرکٹ ٹیم کے ‏سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان لیگ کھیلنے کے بعد کرکٹر نے معدے میں شدید درد کے باعث آپریشن کروایا ہے تاہم مالی مشکلات کے باعث وہ پی سی بی سے مالی امداد کے منتظر ہیں۔

اپنی بیماری سے متعلق سابق کرکٹر نے بتایا کہ میں عمان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھا۔ اس دوران، میں نے کہیں باسی کھانا کھایا اور اس سے میرے پیٹ میں شدید انفیکشن ہوا۔ بیرون ملک مہنگے علاج کی وجہ سے میں نے پاکستان آنے اور اپنی سرجری کروانے کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ سرجری کے بعد اب میں کمزوری محسوس کر رہا ہوں اور ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی ایک ٹیم نے اسپتال میں میری عیادت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ بورڈ میرے بلوں کو کلیئر کر دے گا۔

ذوالقرنین کے اہل خانہ نے حکومت سے کرکٹر کے مستقل روز گار کی اپیل کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.