ایئر پورٹس پر پھنسے عازمین حج کو جدہ روانگی کی خصوصی اجازت

image

اسلام آباد: ایئر پورٹس پر پھنسے ہوئے عازمین حج کو جدہ روانگی کی خصوصی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہم نیوز نے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کو خصوصی اجازت دینے پر سعودی عرب کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق مسئلے کے فوری حل کے لیے پاکستانی سفیر اور حج مشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود 25 سرکاری عازمین حج کو پشاوراورلاہور سے روانہ کیا جا رہا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عازمین کو جدہ ایئر پورٹ پر 7 ذوالحجہ کی رات 12 بجے تک اترنے کی خصوصی اجازت ہے، عازمین حج کسی بھی پرواز کے ذریعے جدہ ایئرپورٹ کا سفر کر سکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان مذہبی امورنے کہا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کا عملہ عازمین حج کی رہنمائی و سہولت کے لیے موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.