پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

image

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق مختلف امور زیر بحث ہیں تاہم اب قانونی ٹیم نے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بڑا اقدام کرنے سے گریز کرنے اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ آرٹیکل باسٹھ ، تریسٹھ کے تحت عمران خان کیخلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈکلیئریشن پر کوئی عام شہری عدالت سےرجوع کرسکتا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کےمعاملے پراحتیاط اوردرگزر کریں توہمارا ہاتھ اوپرہوگا اگر تحریک انصاف پر پابندی لگ بھی گئی تو وہ کسی اورنام سے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔ذرائع نے مزید کہا کہ قانونی ماہرین کےمشورے پرہی کابینہ ارکان کوسوچ سمجھ کر رائےدینےکا کہا گیا، وزرا کو فیصلے کی کاپیاں، سمری کےپوائنٹس دے کرکہا گیا کہ آئندہ اجلاس میں رائےدیں۔قانونی ماہرین کا موقف ہے کہ جلد بازی نہیں کرنی چاہیے، حکومتی فیصلے کے بعد پندرہ روزمیں عدالت جانا ہوگا جبکہ اسلام آوفاقی کابینہ کی رائے آنےپر ہی حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.