شدید طغیانی کا خدشہ ، تیزہوائوں اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

image
کراچی (نیوزڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہموسمیات کے مطابق شہر کے مشرق اور شمالی مشرقی حصے میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں ۔کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، ملیر ، قائد آباد ، یونیورسٹی روڈ ، سکیم 33 ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، سپر ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے ۔ کلفٹن ، ڈیفنس ، کورنگی اور لاندھی کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ سمندر میں شدید طغیانی کا بھی امکان ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.