گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کے گائوں کی قسمت چمک اٹھی ،پنجاب حکومت نے بڑااعلان کردیا

image

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر کھیل ملک تیمور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے گاؤں میں فوری طور پراسٹیڈیم تعمیر کرانے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ان کا استقبال میں خود کروں گا، وہ پوری قوم کو فخر ہے۔ملک تیمور نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کرتا رہے گا، ارشد سمیت میڈلز جیتنے والے تمام ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں ۔ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.